پاکستان کو کبھی فتح نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل

پاکستان کو کبھی فتح نہیں کیا جاسکتا، اسرائیل


اسرائیلی لڑکی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے بتایا کہ پاکستان کو کبھی بھی کوئی بھی فتح نہیں کر سکتا۔ لڑکی نے 5 ایسی حقیقتیں ویڈیو میں بتادیں کہ پوری دنیا پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔ 

اپنے بیان میں اسرائیلی لڑکی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جن پر دوسروں نے حملہ کر کےاسے  تباہ کیا اور قبضہ کیا لیکن بعض ممالک ایسے ہیں جن کو شکست دینا یا اس ملک پر قبضہ کرنا بہت مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے۔ ان ممالک میں سے ایک پاکستان بھی ہے۔ اس نے کہا کہ 5 وجوہات ایسی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان پر قبضہ کرنا ناممکن ہے۔

ان وجوہات میں سے ایک وجہ پاکستان کاعلاقہ ہے جس میں صحرابلندوبالاپہاڑ موجودہیں جس کی وجہ سے اسے فتح کرنا بہت مشکل ہے۔

دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے  لڑکی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف تہذیبوں کے لوگ رہتے ہیں اور پاکستانی عوام جنگجو ہے اور جنگجو ہونا ان کے خون میں شامل ہے۔

تیسری وجہ پاکستان کے لوگوں کااپنے ملک سے پیارہے جب بھی کوئی باہرسے ان پرحملہ کرتاہے تو پوری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال آج کل سے لے لیں کہ جب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تو پوری قوم سمیت تمام سیاسی رہنما بھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوگئے اور دنیا تک پیغام پہنچایا کہ دھرتی کی خاطر ہماری جان بھی قربان ہے اور ہم سب متحد ہیں۔

پاکستانیوں میں قومی اتحادہے اور یہ قومی اتحاد کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیاررکھتاہے۔جب کبھی جنگ ہوجائے توشہری اپنی فوج کےساتھ مل کردشمنوں کے خلا ف لڑتے ہیں۔

پانچویں اور سب سے اہم وجہ پاکستان کی فوج ہے جوکہ دنیاکی چھٹی بڑی فوج جدیدہتھیاروں سے لیس ہے۔ ایٹمی ہتھیار ہونے کی وجہ سے دشمن حملہ کرنے کی جرات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ پاکستانی فوج میں شہادت کا جذبہ ہوتا ہے جو کہ باقی کسی بھی غیر مسلم فوج کے پاس نہیں۔ مسلمانوں کے ہاں تو عقیدہ ہے کہ اصل زندگی تو شروع ہی موت کے بعد ہوتی ہے اور یہی جذبہ ان کو نڈر اور بے باک بناتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔