شنواری نے بازی پلٹ دی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز جیت گیا

شنواری نے بازی پلٹ دی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز جیت گیا


کراچی(24نیوز)عثمان شنواری کی چھ گیندوں نے احمدشہزادکی ننانوے رنزکی اننگزپرپانی پھیردیااورکراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسنسنی خیزمقابلے کے بعد ایک اسکورسےہراکرپلے آف میں پہنچ گئی۔

پی ایس ایل فورمیں اگرمگرکاکھیل ختم ہوگیا اورکراچی کی ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔ میچ کے ہیرواورولن عثمان شنواری رہے، جنہوں نے اپنے تیسرے اوورمیں بائیس رنزدے کرکوئٹہ کی کامیابی کی بنیادرکھی لیکن آخری اوورمیں تین وکٹیں لے کراس کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔

عثمان شنواری اورعمرخان نےتین ،تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اورکوئٹہ کی ٹیم سنسنی میچ ایک اسکور سے ہارگئی. احمدشہزاد بدقسمتی سے سنچری نہ بناسکےلیکن انہوں نےستاون گیندوں پرچھ چھکوں اورآٹھ چوکوں کی مدد سےننانوے رنزکی اننگزکھیلی.

اس سے پہلے کراچی نے کوئٹہ کوکامیابی کیلئے ایک سواکانوے رنزکاہدف دیا۔ بابراعظم نے چھپن رنزبنائے جبکہ افتخاراحمد نےاٹھارہ گیندوں پرچوالیس رنز کی دھواں دھاراننگزکھیلی۔پی ایس ایل کی دریافت کوئٹہ کے محمدحسنین نے دوکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

کراچی کی کامیابی کے بعد آج لاہورقلندرزکاملتان سلطانزسے مقابلہ بے معنی ہوگیا، آج ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اورپشاورزلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ، کراچی،اسلام آباد اورپشاورنے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔