بھارت میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

بھارت میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا


دہلی (24نیوز) بھارت میں لوک سبھا کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات 7 مراحل میں کرائے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنرسنیل اروڑا کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی23 مئی کو کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 20ریاستوں میں پولنگ 11اپریل 2019 کوہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں میں پولنگ 18اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلےمیں 14ریاستوں میں پولنگ 23اپریل کو ہوگی۔ چوتھے مرحلے میں 9ریاستوں میں پولنگ 29 اپریل کوہوگی۔ پانچویں مرحلے میں 7ریاستوں میں پولنگ 6مئی کو ہوگی ۔ چھٹے مرحلے میں 7ریاستوں میں پولنگ 12مئی کو ہوگی جبکہساتویں مرحلے کیلیے8ریاستوں میں پولنگ 19مئی کو ہوگی۔