چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پنجاب کے دوروں کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پنجاب کے دوروں کا اعلان


24نیوز: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےپنجاب بھرکے دوروں کابڑااعلان کردیا۔ کہتے ہیں ملک میں خطرات منڈلا رہے ہیں اورحکمران نان ایشوزمیں پھنسے ہیں، اب وہ خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔بلاول بھٹوکل کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف سےملیں گے۔

حکومت نے انتہا کردی، اب خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےپنجاب بھرکے دوروں کابڑا اعلان کردیا کہا وہ انسانی ہمدردی کی بنیادپرنوازشریف سے ملنےجارہے ہیں، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈانہیں۔ ملک میں خطرات منڈلارہے ہیں،حکمران نان ایشوزمیں پھنسے ہیں،مہنگائی عروج پرہےاورعوام سےصحت کی سہولیات چھین لی گئیں۔غریبوں کےچولہےٹھنڈےپڑگئے۔

بلاول بھٹوکاکہنا تھاکہ وہ پنجاب میں وکلاءبارسےخطاب اورصحافیوں سےملاقاتیں کریں گے۔بحرانوں میں بھی میڈیا اورصحافیوں کےساتھ ہیں۔

دوسری طرف لاہورمیں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی عیادت کیلئے جارہے ہیں لیکن جب دوبڑی جماعتوں کےبڑے لیڈربیٹھیں گے توسیاسی باتیں بھی ہوں گی۔

کوٹ لکھپت جیل میں میاں نوازشریف کی عیادت کیلئے جانے والے وفدمیں بلاول بھٹوکے ساتھ قمرزمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر ، جمیل سومرو اورمخدوم حسن مرتضی شامل ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔