بھارت میں ایک اور مہنگی ترین شادی

بھارت میں ایک اور مہنگی ترین شادی


24نیوز: بھارت کے امیرترین اور دنیا کے 13ویں امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں اربوں روپے بہا دیئے گئے۔

  بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے 13ویں امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی گزشتہ روز شولکا مہتا سے شادی انجام پائی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس شادی پر تقریباً2ارب 18کروڑ29لاکھ روپے خرچ ہوئے۔شولکا مہتا ہیروں کےبڑے تاجر رسل مہتا کی بیٹی ہیں۔

آکاش اور شولکا کی شادی میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور ان کی اہلیہ چیئری بلیئر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئری نے روایتی بھارتی لباس زیب تن کیا۔

یہی نہیں شاہانہ شادی کی تقریب میں کرکٹ اوربالی وڈکے ستارےبھی خوب چمکے۔ پریانکا چوپڑا، سچن ٹنڈولکر اور ان کی اہلیہ، اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راﺅ، رنبیر کپور، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے شرکت کی۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈن پیچائی اور ان کی اہلیہ، بینک آف امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بریان ٹی مونیہن، ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن، اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری بان کی مون اور ان کی اہلیہ ژو سون تیک سمیت دیگر بھارتی و عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کی پری ویڈنگ پارٹی سوئٹزرلینڈ میں ہوئی۔جس میں کولڈ پلے، دی چین سموکرز اور میرون جیسے عالمی شہرت یافتہ بینڈز اور سنگرز نے پرفارم کیاتھا۔اس تقریب میں بھی بالی ووڈ ستاروں سمیت سینکڑوں بھارتی و عالمی شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔