پی آئی اے کو خسارہ، اس کے خرچ پر چلنے والی ایمرٹس ایئرلائنز کا نفع کروڑوں ڈالرتک پہنچ گیا


اسلام آباد(247نیوز) قومی ایئرلائن کا خسارہ تو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے، لیکن پی آئی اے کی مدد سے چلنے والی ایمرٹس ایئرلائن کے منافع میں مسلسل اضافہ ہورہا، ایمرٹس گروپ کا سالانہ منافع ایک ارب دس کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رواں سال 9 نئے طیارے ایمرٹس کے فلیٹ میں شامل ہوئے  ایمرٹس گروپ کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا منافع ہوا، جو گزشتہ مالی سال سے 67 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ سال کے دوران مجموعی ریونیو 27 ارب 20 کروڑ ڈالر کی رکارڈ سطع تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف  کی4 جون کو نیب میں طلبی
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائر لائنز کا سال کے دوران 76 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا منافع ہوا، جو پہلے سے 124 فیصد زیادہ ہے اور مجموعی ریونیو 25 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایمرٹس کے فضائی بیڑے میں سال کے دوران 9 نئے طیارے شامل کیے گئے۔ جبکہ ائر پورٹ پر سروسز فراہم کرنے والے ادارے کو سال میں 34 کروڑ ڈالر منافع ہوا۔