نواز شریف کے ایک اور با اعتماد ساتھی کا ستارہ گردش میں آگیا

نواز شریف کے ایک اور با اعتماد ساتھی کا ستارہ گردش میں آگیا


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ایک اور با اعتماد ساتھی کا ستارہ گردش میں آگیا ہے،تیزی سے گھیرا تنگ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی ہے ، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں؟، ائیر بلیو کے سربراہ کو بلا لیا جائے، مفادات کا ٹکراﺅ اپنی جگہ ہے۔ عدالت نے شاہین، ائیر بلیو، سیرین ائیر لائنز کے سی ای اوز کو 12 مئی کو کراچی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں کتنی ائیر لائنز کام کر رہی ہیں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی آئی اے، شاہین، ائیر بلیو اور سیرین ائیر لائین کام کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ 24 پائلٹس کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی، کافی ملازمین ایسے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے، مجموعی طور پر 1978 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونا ہے، پی آئی اے کے 108 افراد کے ڈیٹا کی بھی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر لی، 117 افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو

سپریم کورٹ نے پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر طلب کرلیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائیر بلیو نے ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا؟، ائیر بلیو کے مالک کون ہیں؟۔ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کے سی ای او ہیں۔