ایف بی آر نے شوخ وچنچل اداکارہ صبا قمر کو دھر لیا

ایف بی آر نے شوخ وچنچل اداکارہ صبا قمر کو دھر لیا


24 نیوز: کتنا  کمایا  کتنا ٹیکس دیا، ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمرکو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔صباہ قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا گیا۔2014 اور2015 کی ٹیکس تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ صباہ قم پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں اور بالی وڈ میں بھی اپنے فن سے اپنا نام بنا چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق اب صباہ قمر ہالی وڈ کی فلم بھی سائن کرنے کا سوچ رہی ہیں۔تاہم اداکارہ نے ابھی زاتی طور پر میڈیا کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب ادکارہ نوربھی اپنا حساب دینے آج ایف بی آر پہنچیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ نور سے بھی حساب مانگ رکھ تھا۔   ایف بی آر حکام کے مطابق اداکارہ نور نے سال 14-2013کےگوشوارے جمع نہیں کرائے۔انہوں  نے2013میں1کروڑاور2014میں تقریبا3کروڑروپے ایف بی آرسے چھپائے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔