برازیلین خاتون اول نے جان پر کھیل کر کتے کو بچالیا

برازیلین خاتون اول نے جان پر کھیل کر کتے کو بچالیا


برازیلیا( 24نیوز ) برازیل کی خاتونِ اول مارسیلا تیمر بھی اپنے پالتو کتے سے اتنی بے مثال محبت رکھتی ہیں کہ اسے ڈوبتا دیکھ کر انہوں نے فوراً جھیل میں چھلانگ لگا دی اور اسے باہر نکال لیا۔
پالتو جانوروں کے شوقین افراد ان کی صحت اور حفاظت کے حوالے سے کافی حساس ہوتے ہیں اور ایسے میں اگر ان کی جان کو ذرا بھی خطرہ لاحق ہوجائے تو وہ فوراً گھبرا جاتے ہیں،34سالہ خاتون اول مارسیلا تیمر دارالحکومت برازیلیا میں اپنے صاحبزادے کے ہمراہ صدارتی محل کے احاطے میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ ان کے پالتو کتے ’پکولی‘ نے جھیل میں چھلانگ لگا دی۔

پڑھنا نہ بھولیں:ملائیشیاءکی برسر اقتدار پارٹی کو ساٹھ سال بعد شکست،مہاتیر محمد نے میدان مارلیا

پکولی کو مشکل میں دیکھ کر مارسیلا گھبرا گئیں اور وہ بھی فوراً جھیل میں کود گئیں اور اپنے پالتو کتے کو نکال کر کنارے تک لے آئیں۔