خون اور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے:خرم دستگیر

خون اور اندھیرے میں ڈوبے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے:خرم دستگیر


اسلام آباد(24نیوز) وزیر دفاع خرم دستگیر کہتے ہیں،دفاعی معاملات پر پیش رفت سے قوم کو آگاہ کیا جائے،خون اور اندھیرے میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی 10 ماہ کی کارکردگی پرمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے خرم دستگیر نے بتایا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے تسلسل کے ساتھ اجلاس بہتر سول ملٹری تعلقات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے پیش نظر پاکستان افواج نے مقامی سطح پر دفاعی سازو سامان تیار کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال ایک مریض کی جان لے گیا 

 وفاقی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان، ہندوستان اور امریکا کے حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہندوستان کے معاملے میں پاکستان چوکنا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے بھی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف کر لیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ پاکستان کے امریکہ کی طرف واجب الادا 9 ارب ڈالر کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔