بلاول بھٹو،احسن اقبال کے حق میں کھڑے ہو گئے


لاہور(24نیوز) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کے سروسزاسپتال پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابقسیالکوٹ حملہ میں زخمی وفاقی وزیر داخلہ لاہورسروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سمیت عیادت کے لیے اہم سیاسی شخصیات کی ہسپتال آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو مزید چند روز ہسپتال میں زیرعلاج رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی طبعیت میں پہلے سے بہتری، احسن اقبال کے صاحبزادے احمد احسن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ انفیکشن کے خطرہ کہ پیش نظر کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کے بارے میں اہم انکشافات 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری احسن اقبال کی عیادت کے لیے سروسز ہسپتال پہنچے،تاہم انفیکشن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انھیں ملنے نہیں دیا، بلاول بھٹو نے احمد احسن سے ملاقات میں ان کے والد کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین انسان پہلے ہیں سیاستدان بعد میں، آج بھی کہتا ہوں کہ نفرت کی سیاست کے خلاف ہم سب کو ایک ہونا چاہیئے۔

پڑھنا نہ بھولیں: احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی جی آئی ٹی تشکیل، ملزم کا اقبالی بیان سامنے آگیا 

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر،صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری اور دیگر شخصیات نے بھی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ سی پیک احسن اقبال کے نام کے بغیر نامکمل ہے، ان پر حملہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندہ نیل بوہن نے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کے خلاف مذمتی خط لکھا ہے، جس میں انکی وزارت داخلہ کیلئے خدمات کو بھی سراہا گیا۔

ضرور پڑھیں:  شہید ذولفقار علی بھُٹو کا ایسا کارنامہ جو ہمیشہ پاکستانی تاریخ کے ماتھے کا جھومر رہے گا
واضح رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے شبہ میں 23 افراد کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ زیرحراست افراد کا تعلق ملزم عابد حسین سے بتایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف عابدحسین کے اہلخانہ تاحال گھر سے غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سروسز ہسپتال لاہورمیں وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم نے وزیرداخلہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹروں نے نوازشریف کو احسن اقبال کے جاری علاج کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito