تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید چار وکٹیں اڑا دیں

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید چار وکٹیں اڑا دیں


گوجرانوالہ(24نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی چار وکٹیں اڑا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چوکے چھکے جاری ہیں کپتان کے قافلے میں مزید کھلاڑیوں کی شمولیت۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید چار وکٹیں اڑا دیں، گوجرانوالہ سے ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر، خانیوال سے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ھراج اور صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے چیئرمین نیب سے استعفیٰ مانگ لیا
 
پاکستان تحریک انصاف کے چوکے چھکے جاری ہیں کپتان کے قافلے میں مزید کھلاڑیوں کی شمولیت، رانا عمر نذیر، رضا حیات ہراج سمیت چار ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کرلی۔نامور سیاست دان رانا نذیر نے جہانگیر ترین کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کی اور نذیر کی فیملی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے چاروں رہنماوں کا عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چاروں رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito