بچوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

07:31 PM, 10 مئی, 2018

شازیہ بشیر
Read more!

 24نیوز: بچوں کے لیے اچھی خبر، بس ایک ہفتہ اور اسکول جانا ہےاس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں، پنجاب حکومت نے سترہ مئی سے سرکاری و نجی اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں سترہ مئی سے چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا، پانچ اگست کو اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔مگر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا ماننے سے انکار کر دیا ہے۔آل پاکستان صدر پرائیوٹ سکولز فیڈریشن مرزا کاشف علی کا کہنا ہے کہ 8 جون سے ہی چھٹیاں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ایجوکیشن اتھارٹی کی نا اہلی سامنے آگئی
 
 تعلیمی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ ہم سیکرٹری ایجوکیشن کا فیصلہ مان رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نےاعلان کیا ہےکہ ڈویژن بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 8 جون سے ہوں گی، جبکہ رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات صبح 7 سے 11بجے تک ہوں گے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق تعطیلات کے دوران فیسیں ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائیں گی۔

 

مزیدخبریں