بزدل بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم بے نقاب ہو گئے

بزدل بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم بے نقاب ہو گئے


24 نیوز: بزدل بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم بے نقاب ہو گئے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ چاہے جتنے کشمیری نوجوان قتل ہوں پروا نہیں، کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی۔

انڈین آرمی کے سربراہ کا جنرل بپن راوت نے کشمیر میں قتل عام جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کتنے نوجوان قتل ہوتے ہیں، پروا نہیں، کشمیریوں کو کبھی آزادی نہیں ملے گی۔ یہ کہہ کر بھارتی آرمی چیف نے مان لیا کہ کشمیر میں گھس بیٹھیے ہیں نہ دہشت گرد، سب کے سب آزادی کے سپاہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملہ بھارتی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ، سازش بے نقاب 

مزید پڑھیں: جدہ میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ بھارتی شہری نے کیا، سعودی حکام کی تصدیق 

جنرل راوت کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارتی فوج سے کبھی جیت نہیں سکتے۔ کشمیری چاہتے ہیں قتل عام رک جائے تو ان کے نوجوان ہتھیار ڈال دیں۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ایک بات واضاحت ضرور سامنے آئی ہے کہ کشمیری جوان آزادی کے سپاہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے حکم دیا تو بھارتی فوج سرحد پار پاکستان میں آپریشن کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔