ماہرہ خان انٹرنیشنل فلمی میلہ ’کانز‘ میں شرکت سے قبل نروس

ماہرہ خان انٹرنیشنل فلمی میلہ ’کانز‘ میں شرکت سے قبل نروس


24 نیوز : بین الاقوامی فلم فیسٹول ’’کانز‘‘ کے ریڈ کارپٹ پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات جلوہ گر ہوتی ہیں۔فرانس میں چکا چوند روشنیوں میں کانز فلمی میلے کی رونقیں جاری ہیں۔دوسرے روز بھی فلمی ستاروں کی کہکشاں جگمگاتی رہی۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار کانز فلم فیسٹول میں شرکت پر کچھ پریشان سی دکھائی دے رہی ہیں۔ عالمی فلم میلہ میں پہلی بار شرکت پر ماہرہ خان بالکل پریشان نہ ہوں۔ کیوں کہ آپ کے ساتھ ہے لاکھوں چاہنے والوں کا اعتماد۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سپر ہیروئن ماہرہ خان کا بالی وڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار 

کانز فلم فیسٹیول کا شمار دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں کیا جاتا ہے۔ معروف ادکارہ ماہرہ خان بھی بین الاقوامی فلمی میلہ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانز کے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ قدم سے قدم ملاتی نظر آئیں گی۔

ایک توعالمی ایونٹ ہو اور اس میں شرکت بھی پہلی بار ہو تو پریشانی کا سامنا قدرتی سی بات ہے۔ ماہرہ خان بھی کانز فلم میلے میں شرکت کو لے کر کچھ زیادہ ہی پریشان ہیں.

پڑھنا نہ بھولیں:ماہرہ خان نے ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا 

ماہرہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں پاکستانی ٹیم کی کھلاڑی ہوں لیکن اکیلے کھیل رہی ہوں۔ہماراماہرہ کوپیغام ہے کہ آپ اکیلی نہیں ہیں کیوں کہ لاکھوں چاہنے والوں کا اعتماد آپ کے ساتھ ہے۔

کانز میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کے فیشن سینس اور اسٹائل کی دنیا بھر میں دھوم مچ جاتی ہے۔ اسی لیے تو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ماہرہ خان کانز کے ریڈ کارپٹ پر کون سا لباس پہن کر جلوہ گرہوں گی؟

ضرور پڑھیں: ماہرہ خان کونسی جادو کی چھڑی لے کر ایشین فلم فیسٹیول ایوارڈ شومیں شریک ہوئیں؟ 

ان کے فین اس تو بات کا انتطار کر رہے ہیں اور خوشی سے دھمالیں ڈال رہے ہیں لیکن ماہرہ ابھی تک پہناوے کا فیصلہ ہی نہیں کر پائی ہیں۔عالمی فلمی میلہ میں شرکت پر ماہرہ پر جوش بھی ہیں اور نروس بھی لیکن ماہرہ ہمیں پورایقین ہے کہ آپ ریڈ کارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سونم کپور کو اس کی شادی پر مبارک باد بھی دی۔ انھوں نے دعائیہ انداز میں کہا کہ خوشیاں اور زندگی بھر کا سکھ ملے۔ ساتھ انھوں نے انشا اللہ بھی کہا۔

ان دنوں ماہرہ خان اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم کی تشہیر میں بھی مصروف نظر آتی ہیں۔ سات دن محبت ان ہلکی پھلکی اور دل کو بھانے والی فلم ہے۔

ماہرہ خان کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ یہ فلم شائقین کو بہت زیادہ پسند آ ئے گی۔

رواں برس ماہرہ خان نے یو کے ایشئن فلم فیسٹول لندن میں بھی شرکت کی تھی جہاں ان کے لباس کے چرچے بھی خوب ہوئے تھے ان کے فین بھی خوشیوں کے آسمان پر پہنچ گئے تھے۔