امریکہ کی ایران کو دھمکی

امریکہ کی ایران کو دھمکی


واشنگٹن (24نیوز)امریکا نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کیلئے ایرانی فنڈ زکے ذرائع ختم کردیں گے۔

امریکا کا ایران پر الزام ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کرتا ہےجبکہ دہشت گروں کو مکمل طور پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، ایران اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا ہے جس کے پیش نظر امریکا نے ایرانی تیل برآمد کرنے والے ممالک کو خریداری سے روک دیا ہے۔

امریکی حکام نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیوکلیئر پروگرام میں توسیع سے متعلق ایرانی دھمکیوں پر اس کا احتساب کرے۔ امریکا نے ایران پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے ملکی سٹیل اور کان کنی کی صنعتوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے ردعمل میں ایران سیخ پا ہے۔

دوسری جانب ان پابندیوں کے ردعمل میں ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دیں گے، البتہ یہ بھی موقف اختیار ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer