شعیب اختر شاہد آفریدی کے دفاع میں بول پڑے

شعیب اختر شاہد آفریدی کے دفاع میں بول پڑے


راولپنڈی( 24نیوزقومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’گیم چینجر‘ میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اور انضمام الحق سمیت متعدد سینئرز کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا, شاہد آفریدی کی کتاب پر شعیب اختر کا ردعمل بھی سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابقشعیب اختر  سابق کپتان شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے، انہوں نے شاہد آفرید ی کی کتاب پراپنے ردعمل کا اظہار کیا، شعیب اختر   نےٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ' شاہد آفریدی نےسینئرز کے سخت رویےپر جو لکھا، حقیقت اس سے بھی بڑھ کر ہے، آفریدی کو اس بارے میں کچھ مزید کہنا چاہیے تھا،سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ' حقیقت میں شاہد آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو انہیں کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی'۔