راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے سے محبت، بھارتی سیخ پا



نئی دہلی( 24نیوز ) سکینڈل کوئین کے نام سےمشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ نے ہنگامہ برپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر نیاہنگامہ کھڑا کردیا،تصویر سامنے آتے ہی بھارتی مداحوں نے راکھی ساونت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر مداحوں کی کڑی تنقید کا جواب اداکارہ نے خود دے دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

راکھی ساونت کاکہناتھاکہ یہ تصویران کی نئی آنے والے فلم’دھارا 370‘ کی ہے، فلم میں پاکستانی لڑکی کاکردار نبھارہی ہوں، یہ اُسی فلم کا ایک منظر ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے ، اپنی تصاویر کے ساتھ یہ بھی لکھا تھا کہ 'میں اپنے انڈیا سے پیار کرتی ہوں لیکن یہ فلم 'دھارا 360' میں میرے کردار کا حصہ ہے۔'

View this post on Instagram

I love my india ???????? but its my character in the film ???? dhara 370

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on