خود کو شادی شدہ ظاہر کرنیوالے چینی باشندے اور پاکستانی لڑکیاں گرفتار

خود کو شادی شدہ ظاہر کرنیوالے چینی باشندے اور پاکستانی لڑکیاں گرفتار


اسلام آباد( 24نیوزاسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تین چینی باشندوں اور تین پاکستانی لڑکیوں کوگرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے  اسلام آباد ایئرپورٹ پربڑی کارروائی کرتے ہوئےتین چینی باشندوں اور تین پاکستانی لڑکیوں کوگرفتار کر لیا، گرفتار افراد خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے چین جارہے تھے،تین چینی مرد اور تین پاکستانی لڑکیوں سے تحقیقات مکمل کرلیں گئیں ہیں، ایف آئی اے کا کہناتھا کہ معاملے کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کی خواتین کو سمگل کرکے چین بھیجا جارہا تھا۔

واضح رہےکہ پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جانے اور ان سے جسم فروشی کرانے والے چائنیز گینگز کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک کئی چائنیز باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER