سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) روپے کی بے قدری نے پاکستان میں سونا بھی مہنگا کر دیا، عالمی مارکیٹ میں تو سونا مہنگا نہیں ہوا، پاکستان میں فی تولہ قیمت ایک ہزار دو سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بارہ سو روپے کے اضافے سے انہتر ہزار دو سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا ایک ہزار اٹھائیس روپے کے اضافے سے انسٹھ ہزار تین سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چوون ہزار تین سو چوراسی روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ مین سونے کی فی اونس قیمت میں صرف ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت اور پاکستان میں سونے کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث میں سونا مہنگا ہو رہا ہے،  تین روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار چار سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer