خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کیلئے بڑا اقدام

خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کیلئے بڑا اقدام


پشاور(24 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کیلئے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹوں کا آغاز کر دیا جس میں نادار طلبہ تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

اب دن بھرمحنت مزدوری کرنے والے بچے بھی  زیورتعلیم سے آشنا ہوں گے۔  پشاور میں نادار بچوں کیلئے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کلاسز کا افتتاح کردیا ۔ مشیرتعلیم کہتے ہیں کہ دوپہرمیں کلاسوں کے انعقاد سے سرکاری سکولوں پراضافی بوجھ  کم ہوجائےگا۔ دوسری جانب طلبہ نے بھی سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے آغاز کوبہترین اقدام قراردیا ۔ 

واضح رہے پشاورسے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ کوصوبہ بھرمیں متعارف کرایا جائے گا۔