پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مسلسل تیسرے روز بھی مندی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مسلسل تیسرے روز بھی مندی


کراچی (24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روزبھی مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس مزید ایک سواکہترپوائنٹ گرگیا، کاروباربھی آدھارہ گیا۔

ہفتے کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی مندی کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو چالیس پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو اکہتر پوائنٹ کی کمی سے چونتیس ہزار سات سو سولہ پر بند ہوا، شئیرز کی خرید و فروخت میں پچاس فیصد کمی دیکھی گئی، مجموعی طور پر صرف تین کروڑ بانوے لاکھ شئیرز کا ہی کام ہوا، دو سو اٹھاسی کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا، صرف ستتر کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو نواسی کی قیمت کم ہوئی۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے انتظار میں سرمایہ کار انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔