زچہ بچہ اسپتال کا 14 سال بعد دوبارہ افتتاح

 زچہ بچہ اسپتال کا 14 سال بعد دوبارہ افتتاح


راولپنڈی(24 نیوز)  زچہ بچہ اسپتال کا 14 سال بعد ایک مرتبہ پھر ایک بار پھرافتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں زچہ بچہ اسپتال کے دوبارہ افتتاح کی تقریب ہوئی۔ اپریل 2005 میں شوکت عزیز نے بطوروزیراعظم منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس باروزیراعظم عمران خان نے دوسری بار منصوبے کا افتتاح کرڈالا۔ افتتاح تو دوسری بار ہوگیا لیکن مزدوروں کو تنخواہ نہیں ملی، ڈیڑھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے والے مزدوروں نے شیخ رشید سے تنخواہوں کا مطالبہ کردیا۔

افتتاحی تقریب میں پروٹوکول کے روایتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی آمدسےقبل عیدگاہ پرواقع تجارتی مراکز کو زبردستی بند کروادیا گیااور تو اور سنگ بنیاد کی تقریب میں پنڈال بھرنے کیلئےمنصوبہ پر کام کرنے والے مزدوروں کوبلالیاگیا۔ 400 بیڈزپرمشتمل اسپتال منصوبہ 6 ارب روپے کی لاگت سےڈیڑھ سے دوسال میں مکمل ہوگا۔