"بلیک اکانومی کو فارمل کرنا ہے"



اسلام آباد(24 نیوز) چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ٹیکس گزاروں کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے،  کسی بھی فرد،  کمپنی یاادارے کااکاؤنٹ منجمد کرنے سے پہلے چیئرمین کےنوٹس میں لانالازمی قراردیدیا۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے حکم نامے میں ایف بی آر افسروں کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا،  شبر زیدی نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ضروری ہے جبکہ بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے قبل سی ای او کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلیک اکانومی کا حجم 30 فیصد سے زیادہ ہے، بلیک اکانومی کو فارمل کرنا ہے۔  چیئرمین ایف بی آر کے احکامات سے ٹیکس گزاروں کا ایف بی آر پر اعتماد بڑھے گا جس سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔