ملک کے بیشترحصوں میں بارش اور تیزہواؤں سےموسم سہانا ہوگیا

ملک کے بیشترحصوں میں بارش اور تیزہواؤں سےموسم سہانا ہوگیا


اسلام آباد(24 نیوز) ملک میں کہیں آسمان سے بوندیں برسیں تو کہیں سورج نے آنکھیں دکھائیں، ملکہ کوہسار مری میں بارش اور ژالہ باری،  سوات میں تیز ہواؤں اور بارش  نے موسم اوسم کردیا۔

تیزہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری سےملکہ کوہسارمری کا موسم، اوسم ہوگیا، سوات کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ راولپنڈی، مالاکنڈ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اوراسلام آباد میں آندھی کیساتھ بوندا باندی ہوئی۔

دوسری جانب بیشترشہروں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔  نورپورتھل اوردادو میں45،، سبی اور جیکب آباد میں 44، بھکر، خانپور، بہاولنگر، سکھراورپڈعیدن میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتےتیزہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 03 سے05ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔