ڈاکٹرفاروق ستارکی ایم کیوایم پاکستان سے چھٹی

ڈاکٹرفاروق ستارکی ایم کیوایم پاکستان سے چھٹی


کراچی(24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت خارج کردی جبکہ فاروق ستار کا کہنا ہے  کہ کہ اگر پارٹی سے ان کرپٹ لوگوں سے جان نہیں چھڑوائی گئی تو وہ ایم کیو ایم کو ختم کردینگے۔

کراچی میں بہادر آباد عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے اور نہ ہی جواب جمع کرانے 

پر رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تنظیم کے اندر اصولوں کے ساتھ ہی رہا جا سکتا ہے، فاروق ستار کے حوالے سے پارٹی بیان واضع ہے۔ 

دوسری جانب فاروق ستار نے اپنی رہائشگاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان، کنور نوید، خالد مقبول صدیقی ،وسیم اختر، بہادر آباد پرقبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں، بنیادی رکنیت خارج کرنے کی کوئی وجوحات نہیں بتائی، رابطہ کمیٹی کے فیصلے کومسترد کرتاہوں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی سے ان کرپٹ لوگوں سے جان نہیں چھڑوائی گئی تو وہ ایم کیو ایم کو ختم کردینگے، انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر صاف ستھری ایم کیو ایم بناؤں گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔