امریکی مڈٹرم الیکشن میں پاکستانیوں نے میدان مارلیا


 واشنگٹن(24نیوز) امریکی انتخابات میں پاکستانیوں نے بھی میدان مارلیا، کانگریس اورکاونسلزسمیت مختلف عہدوں پرمڈٹرم الیکشن میں  ڈیموکریٹک پارٹی کےپاکستانی امریکن حسن جلیسی دوسری بار میری لینڈ اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والے  انتخابات میں پاکستانیوں نے بھی میدان مارلیا، امریکی کانگریس اورکاونسلزسمیت مختلف عہدوں پر ہونے والے  مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن کو کامیابی حاصل ہوئی ،  ڈیموکریٹک پارٹی کےپاکستانی امریکن حسن جلیسی دوسری بار میری لینڈ اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے، جبکہ سابق وفاقی وزیر اور گکھڑ پلازہ راولپنڈی کے مالک راجہ شاہد طفر کی صاحبزادی سبینہ ظفر نے  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے انتخابات میں بھاری اکثریت  سے کامیابی حاصل کی ،  سبینہ ظفر کیلیفورنیا کی  لوکل کونسل کی رکن منتخب ہو نے والی پہلی مسلم خاتون ہیں گئیں، سبینہ ظفر گزشتہ بائیس برس سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

علاوہ ازیں منی سوٹاسےالہان عمر اور مشی گن سے رشیدہ طلیب کانگریس کی رکن بننےوالی پہلی مسلم خواتین ہیں،ڈیموکریٹ پارٹی سےتعلق رکھنےوالی 36 برس کی الہان کاآبائی تعلق صومالیہ سےہے، دوسری مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہیں جن کافلسطین سےہے، اس وقت کانگریس میں کیتھ ایلیسن سمیت دومسلم مردرکن ہیں۔