پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، زائرین وطن واپس

پاکستانی سفارتخانے کی کوششیں رنگ لے آئیں، زائرین وطن واپس


اسلام آباد(24نیوز) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات دور ہوگئیں، 120زائرین کووطن واپس روانہ کردیاگیا، غفلت برتنے والے ٹورآپریٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں پھنسے پاکستانی  زائرین کووطن واپس روانہ کردیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نےاپنے ٹوئٹر  پیغام میں زائرین کو وطن آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانہ تمام زائرین کو وطن بھیجنے میں کامیاب ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ نے عراق میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ زیارات کے لیے عراق جانے والا پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا تھا، قافلے نے ایمریٹس ایئرلائین کی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی سے لاہور آنا تھا، پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ سید احمد رضوی 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹ لے کر فرار ہوگیا، پرواز روانگی کے تین گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ سالار قافلہ نے واپس بھجوا گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ٹورآپریٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیااور جلد ہی کو ئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔