پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا ، سچ سامنے آ گیا

پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ کیوں پیش آیا ، سچ سامنے آ گیا


کوئٹہ (24نیوز)  پنجگور ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا شکار کیوں ہوا؟ وجوہات سامنےآگئیں، حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 517 رن وے سے اتر گئی جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا، جیسے ہی طیارہ رن وے سے نیچے اترااک بڑا جھٹکا لگاتاہم تمام مسافر محفوظ رہے، ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ   بے قابو ہو گیا جس کی وجہ سے رن وے سے اتر کر کچی زمین تک پہنچ گیا،جبکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے طیارے کی ایک بریک ہی خراب تھی اور دوسری نے کام نہ کیا، جبکہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پاس بریک خراب کی شکایت پہلے سے موجود تھی۔

بریک خراب ہونے کے باوجود جہاز کو فلائی کرنے کی اجازت کس نے دی؟ وہ کون ہے جو قیامت صغریٰ برپا کرنا چاہتا تھا؟ وہ کون ہے جو57 خاندانوں پر غم کے پہاڑ توڑنا چاہتا تھا ؟ ابھی تک کو ئی نام سامنے نہیں آیا مسافروں کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔

فی الحال طیارے جائے وقوعہ سے نہیں ہٹایا گیا، ائیر پورٹ حکام کا  کہنا تھا کہ اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔