سندھ حکومت  نےاہم فیصلہ کرلیا۔۔۔

سندھ حکومت  نےاہم فیصلہ کرلیا۔۔۔


کراچی(24نیوز) سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، تین ماہ میں مرحلہ وارتمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اوراستعمال جرم ہے، اجلاس کے دوران کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کیخلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے پولی تھین پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگادی، اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا کے تین ماہ میں مرحلہ وارتمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی ۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گورنر،وزیراعلیٰ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ،چیف سیکرٹری، وزیرداخلہ، اسپیکر،آئی جی پولیس،دو ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی منظوری دی گئی, اجلاس کے دوران بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر 3 ماہ میں نئی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا اور خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی گئی.

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جیل کی میڈیکل کمیٹی معمر قیدیوں کی تفصیلات کابینہ کو ارسال کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے رہائی پانے والے قیدیوں پر نظر رکھی جائے گی۔