امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر


24نیوز: امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے امریکی تاریخ کی سب سے خوفناک اور خطرناک حادثے کی شکل اختیار کر لی.اب تک 9 افراد ہلاک اور ہزاروں سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی، آگ گھروں تک پہنچ گئی، سکول جل گئے، گھر راکھ ہوگئے، کمیونٹی سینٹر بھی راکھ کا ڈھیر بن گئے. اب تک کی اطلاعات کے مطابق آگ سے نو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ منظر کسی فلم کے سیٹ کے نہیں بلکہ فلمی دنیا کے جگمگاتے ستاروں کی جنت مالیبو کے ہیں، زمین کو دوزخ بنا دینے والی آگ اتنی بے رحم ہوئی اپنے راستے میں آ نے والی ہر چیز کو ختم کررہی ہے.

کئی فلمی ستاروں کے گھر بھی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بھی ہے،  لیڈی گاگا اورکمِ کارڈیشن سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے، ہلاکتوں کی تعداد10 ہے، ہلاکتوں کی تعداد اور بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے آگ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔