بڑوں بڑوں کو ڈرانے والے مراد سعید بندروں سے ڈر گئے


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی میں گرجنے والے وزیر مملکت مراد سعید بندروں سے ڈر گئے، پولیس کو کال چلائی کہ نامعلوم لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں، مدد کی پکار پراسلام آباد پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں، حقیقت سامنے آئی تو معاملے کو رفع دفع کیا گیا۔

تحریک انصاف کے دبنگ رکن قومی اسمبلی مراد سعید دھواں دار تقریر کرنے میں سب سے آگے ہیں، موصوف نے حال ہی میں اسمبلی اجلاسوں میں سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر ان کی واہ واہ بھی ہوئی۔

لیکن  دلیر رکن اسمبلی اچانک رات کو ڈر کر اٹھ گئے اور فوری طور پر پولیس کی مدد لے لی، ہوا کچھ یوں کہ مراد سعید کو آہٹ محسوس ہوئی اورلگا کہ گھر نامعلوم افراد گھس آئے ہیں،انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور جلدی سے مدد کے لیے بلایا۔

پولیس نے ایکشن لیا اور فٹا فٹ جناب کے گھر پہنچی،مگر پھر معلوم ہوا ڈر کی وجہ کوئی اور نہیں جنگلات سے آئے وہ بندر تھے جو گھر کے اندر تھے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش مکمل ہونے پر وزیر مملکت نے پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا اورمعاملے کو رفع دفع کر دیا گیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔