شہباز شریف کی لیگی ارکان اسمبلی کو تبلیغ


اسلام آباد(24نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے تبلغ شروع کر دی، شہباز شریف سے پارٹی ارکان اسمبلی ملاقات کو پہنچے تو انہوں نے ارکان کو نماز پڑھنے اور صبر کی تلقین کر دی.

مصائب اور مشکلات سے مت گھبرائیں،مصیبت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں،  یہی کہنا ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا لیگی ارکان اسمبلی سے، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، جیسے ہی ارکان شہباز شریف کے پاس پہنچے تو قائد مسلم لیگ ن نے درس و تبلغ شروع کر دی۔

کرپشن کے مقامات میں نیب کے زیر حراست اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لیگی ارکان پارلیمنٹ کو مشکل وقت میں متحد رہنے کی بھی تلقین کی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔