دبئی میں4ہزارپاکستانیوں کے اثاثوں کا پتا لگ گیا: اسدعمر

دبئی میں4ہزارپاکستانیوں کے اثاثوں کا پتا لگ گیا: اسدعمر


کراچی(24نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے، آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کراچی میں اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے امید ظاہر کی کے ایک دو روز میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستان آجائیں گے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دبئی میں 4 ہزار پاکستانیوں کے اثاثوں کا معلوم ہوا ہے اور دیگر ملکوں میں97 ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتا چلا ہے، 96 ہزار فارن اکاؤنٹ ہولڈرز کو نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہنڈی اور رقم کی ترسیل کے دوسرے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ایف اے ٹی ایف سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیش رفت کا امکان ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔