یوم اقبال خاموشی سے گزر گیا، کوئی سرکاری تقریب نہ ہوئی

یوم اقبال خاموشی سے گزر گیا، کوئی سرکاری تقریب نہ ہوئی


لاہور(24 نیوز)خودی کا درس دینے والےشاعرمشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کایوم پیدائش خاموشی سےگزرگیا, سرکاری سطح پرکوئی تقریب منعقد نہ ہوئی.

علامہ اقبال جس قوم کی آوازبنےاس قوم نےتوانہیں بھُلادیامگرجہاں تعلم حاصل کی انہیں آج بھی علامہ اقبال پرفخرہے۔

خواب غفلت میں سوئی قوم کوہرسوجگانےمیں مصروف رہنےوالےآفاقی شاعرعلامہ محمد اقبالؒ کا یوم پیدائش خاموشی سے گزرگیا۔محسن ملت کے یوم پیدائش کومن حیث القوم اس انداز میں منایاگیا کہ جیسےاقبال کبھی تھے ہی نہیں۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب تو ہوئی مگر کسی سرکاری شخصیت نےمزار اقبال پرحاضری دی اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی تقریب منعقد ہوئی۔ اسلام آباد،کراچی،  پشاور، کوئٹہ میں بھی خاموشی چھائی رہی۔

محسن ملت کے یوم پیدائش پر قومی لاپرواہی کا عالم یہ رہا کہ جس ملک میں علامہ اقبالؒ پیدا ہوئے، جس قوم کی آواز بنے اس قوم نے ہی انہیں بھلا دیا مگر جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی اس قوم کو علامہ اقبال پرفخرہے۔ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ جو قومیں اپنے محسنوں کوفراموش کردیتی ہیں وہ تاریخ میں گم ہوجاتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer