برطانیہ سے آنیوالا مسافر اسلام آباد پہنچتے ہی گرفتار

برطانیہ سے آنیوالا مسافر اسلام آباد پہنچتے ہی گرفتار


اسلام آباد (24 نیوز) برطانیہ سے آنیوالا مسافر اسلام آباد پہنچتے ہی گرفتار۔ مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز702میں مسافر کی عملے کے ساتھ ہاتھا پائی،اکانومی کلاس کے مسافر کو فرسٹ کلاس میں بیٹھنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا،اسلام آباد پہنچنے پر اے ایس ایف نے نعمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم  نعمان اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں آکر بیٹھا، عملے کے روکنے پر مسافر نے کریو نیبل کو مارا پیٹا،  جہاز لینڈ ہوتے ہی پائلٹ نے اے ایس ایف کو طلب کرلیا،مسافر کو حراست میں لے لیا گیا مسافر واجد نعمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer