انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کی یاد تازہ

انگلینڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ کی یاد تازہ


 آکلینڈ(24 نیوز)ورلڈکپ فائنل کی یاد تازہ ہوگئی۔ انگلینڈ نے سپراوورمیں نیوزی لینڈ کوٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز2-3 سے جیت لی۔

انگلینڈ اورنیوزی لینڈ میں سیریزکا فائںل میچ مقررہ اوورزتک برابررہا ، انگلینڈ نے 5وکٹوں پر146 اورنیوزی لینڈ نے 7وکٹوں پر146رنزبنائے ، کرس جارڈن نے آخری تین گیندوں پر12رنزبناکرمیچ برابرکرنے میں اہم کرداراداکیا، سپراوور میں انگلینڈ نے 9رنز سے کامیابی سمیٹی ،سپراوورمیں انگلینڈ نے بغیرنقصان 17رنز بنائے۔

سپراوورمیں نیوزی لینڈ ٹیم ایک وکٹ پر8رنز بناسکی،میچ میں گپتل،منرو اوربئیراسٹو نے دھواں داراننگز کھیلیں،بئیر اسٹوکومیچ اورمچل سانٹنرکوسیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer