" حکومت پارلیمان کی بے توقیری کر رہی ہے"



( 24نیوز )‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد نہ ہونے کی مذمت کی، پارلیمان کے احکامات نہ مان کر حکومت پارلیمان کی بے توقیری کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ‎ سپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے لیکن حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا،‎ حکومت نے پارلیمان کو پہلے ہی تالا لگایا ہوا ہے، ‎ پارلیمان کے احکامات نہ مان کر حکومت پارلیمان کی بے توقیری کر رہی ہے، پارلیمان ، سپیکر ،پارلیمانی روایات اور جمہوری اقدار کا احترام نہ کرنا موجودہ حکومت کی پہچان ہے۔

سپیکر کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،‎ سپیکر اپنےارکان کے تحفظ اور ایوان میں ان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے حکومت کے خلاف قرارداد پیش کریں، ‎‎سیاسی اسیران کو ایوان میں آنے سے روکنا جمہوریت کی نفی اور آئین کی توہین ہے، ‎سیاسی انتقام میں اندھی حکومت نے سیاسی، قانونی اور آئینی حقوق کا راستہ بھی روک رکھا ہے ،‎عوام کی پارلیمان اور ایوان میں نمائندگی روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔