عمر کیوں نہیں بڑھ رہی؟راز کھل گیا

عمر کیوں نہیں بڑھ رہی؟راز کھل گیا


لاہور(24 نیوز)انسان کی عمر بڑھنے کے بجائے کم کیوں ہوتی جارہی ہے؟ ماہرین نے پتا لگا لیا۔

1840 کی دہائی میں لوگوں کی اوسط عمر 40 برس سے زیادہ نہیں ہوتی تھی لیکن پھر وکٹورین دور کے دوران غذائیت، صحت اور رہائش کی سہولیات اور صفائی ستھرائی میں بہتری کا مطلب  1900 کی دہائی کے اوائل میں متوقع عمر 60 سال تک پہنچ رہی تھی۔جیسے جیسے 20 ویں صدی میں ترقی ہوئی، جنگ کے سالوں کے علاوہ، عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال اور بچپن سے حفاظتی ٹیکوں کے تعارف سے مزید فوائد حاصل ہوئے۔

1970 کی دہائی سے خاص طور پر سٹروک اور دل کے دورے کے مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں بڑے پیمانے میں پیش رفت ہوتی رہی۔یہاں تک کہ 21 ویں صدی کے آغاز تک، خواتین کے لیے متوقع عمر 80 جبکہ مردوں کے لیے 75 برس ہو گئی۔

اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا زندگی کے ایک اضافی سال میں ہر چار سال یا اس سے زیادہ اضافہ ہوتا رہا۔تاہم سنہ 2011 وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جب اچانک ہی یہ سلسلہ رک گیا۔

پہلے پہلے یہ مسئلہ عارضی لگتا تھا لیکن اب یہ معلوم ہوتا ہے کہ مستقل ہوگیا ہے، برطانیہ کے قومی شماریات کے دفتر سے  2016 سے 2018 کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان چیزوں کی تین سال کی بنیاد پر پیمائش کی جاتی ہے اور جہاں اس میں تھوڑی بہتری آئی ہے، وہیں یہ اب بھی نسبتاً کم ہے۔

موجودہ رجحانات کے مطابق برطانیہ میں رہنے والے لوگوں کو اپنی عمر میں ایک سال کا اضافہ کرنے کے لیے 12 برس درکار ہوں گے۔ایک تجویز جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ اتنے برسوں کے اضافے کے باوجود انسان صرف اپنی عمر کی بالائی حدود تک پہنچ پائے ہیں۔سب سے قدیم زندہ شخص جس کا سرکاری ریکارڈ موجود ہے وہ فرانسیسی خاتون جین کالمنٹ تھیں جو مرنے کے وقت 122 سال کی تھیں لیکن یہ 20 سال پہلے کی بات ہے۔

سائنسی جریدے جنرل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ جین کالمنٹ کی عمر 115 برس کے قریب تھی۔ایک امریکی ماہرِ جینیات ڈیوڈ سنکلیئر نے لائف سپن نامی ایک کتاب لکھی ہے جس میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ طویل عمر سے وابستہ جینز کو بڑھاوا دینے سے لوگ زیادہ طویل عرصہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔اس حوالے سے صرف ایک ملک کا برطانیہ سے قدرے برا ریکارڈ تھا اور وہ ملک امریکہ ہے۔

پی ایچ ای کا کہنا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غریب افراد کی عمر میں بہتری میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔وہ دیکھ بھال، صحت اور فلاح و بہبود کے اخراجات پر دباؤ سے زیادہ متاثر ہوں گے لیکن رپورٹ اب تک حتمی نہیں ہے۔تاہم یہ ضرور واضح ہے کہ یہ ٹرینڈ جتنی دیر چلے گا، اتنا ہی اس حوالے سے جوابات ڈھونڈنا ضروری ہو جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer