مشیربرائےپنجاب پولیس ریفارمز ناصر درانی نے استعفیٰ دیدیا


24نیوز: آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے معاملے پرمشیربرائےپنجاب پولیس ریفارمز ناصر درانی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔ 

حکومت کے پنجاب پولیس ریفارمزپروگرام کوبڑادھچکا لگا ہے کیونکہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کےمعاملے پرناصردرانی نےمشیربرائےپنجاب پولیس ریفارمزکے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ 

ذرائع کے مطابق ناصر درانی نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور ممکنہ طور آئی جی پنجاب محمد طاہر  کی تبدیلی کی وجہ سے ناصر درانی نے استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق آئی جی کے پی کے ناصر درانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےناصردرانی کوپولیس میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کرائی تھی.

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔