طبی ماہرین نے خطرناک بیماریوں کی وجہ بتا دی


کراچی(24نیوز) مین شراہوں پرٹریفک جام ایک عام سی بات ہے ماہرین کے مطابق روزانہ اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا آپ کے اعصاب کو توڑپھوڑ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں انتظار کرنا، سڑک پر دوسرے ڈرائیوروں کی اوور ٹیکنگ اور تو اور غلط گاڑی چلانے والوں کو برداشت کرنا تو روز کا معمول ہے۔

مگر چند گھنٹوں کی یہ چیزیں آپ کو عمر بھر کی بیماریوں کی طرف دھکیل رہی ہیں، ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں پھنسنا شور شرابا اور دھواں دماغ میں برقی حرکت کو بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں مزاج اور شخصیت میں نفسیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹریفک جام اور آلودگی مل کر دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں اور اس کے اثرات عمر بڑھنے کے ساتھ مختلف ذہنی امراض جیسے الزائمر، ڈیپریشن اور دیگر نفسیاتی مسائل کا باعث بنتے ہیں۔