کترینہ کے بعد مائیکل امریکہ میں تباہی مچانے آگیا

کترینہ کے بعد مائیکل امریکہ میں تباہی مچانے آگیا


واشنگٹن( 24نیوز )امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلوں کی جانب بڑھتا طوفان ” مائیکل “ مزیدتیز اور غصیلا ہو گیا ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طوفان کیٹگری 4 میں شامل ہو چکا ہے اور اسوقت 2 سو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھنے والا طوفان مزید خطرناک ہوگیا ہے،خدشہ ہے کہ طوفان آج فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا،سمندری طوفان مائیکل کے ساتھ چلنے والی ہواﺅں کی رفتار ایک 250کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق طوفان آج کی دوپہر تک ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے،گورنر فلوریڈا رِک اسکاٹ کا کہنا ہے کہ مائیکل ایک خوف ناک طوفان ہے جس کے نتیجے میں ریاست کے کچھ حصوں خاص طور پر پین ہینڈل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی ہے

ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، ریاست الاباما اور جارجیا کے ساحلی علاقے بھی طوفان کی زد میں آ سکتے ہیں، امریکی محکمہ موسمیات نے ان دو ریاستوں کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

نیشنل گارڈ کے ڈھائی ہزار اہل کار امدادی کاموں کے لیے تعینات کردیے گئے ہیں،صدر ٹرمپ نے فلوریڈا کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے امدادی کاموں کے لیے وفاقی فنڈز کے اجرا کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے سمندری طوفان کترینہ نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی جس میںہزاروں مکانات تباہ ،سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔