چیئرمین نیب نے 9انکوائریوں کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے 9انکوائریوں کی منظوری دیدی


اسلام آباد( 24نیوز ) چیئرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر بجلیاں گرادیں،نو انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی ،اجلاس میں 22 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر مملکت انوشہ رحمان کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور سابق وزیرریلوے سعد رفیق کے خلاف انکوئری کی منظوری بھی دی گئی۔