شہباز شریف کے پروڈکشن احکامات جاری


اسلام آباد (24نیوز)  قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر  نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن احکامات جاری کر دیئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے،  جتنے دن اجلاس ہو گا شہبا ز شریف کو اجلاس میں شرکت کے لئے لایا جائے گا۔اس قیصر نے رول 108 کے تحت پروڈکشن آڈر جاری کئے،  اس رول کے تحت اسپیکر کو یہ اختیارات ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کیلئے بلا سکتے ہیں۔ اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے اور جب اجلاس ختم ہوگا تو نیب ان کو اپنی تحویل میں لے سکتی ہیں۔ 

رکن اسمبلی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو درخواست دی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو ہوگا۔

یاد رہےکہ سابق وزیراعلیٰ  پنجاب اور اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے 5 اکتوبر کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔