نریندر مودی قانون کی گرفت میں آگئے

نریندر مودی قانون کی گرفت میں آگئے


دہلی(24نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رافیل ڈیل کیس میں قانون کی گرفت میں آگئے۔

بالآخر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی قانون کی شکنجے میں آ ہی گئے۔جی ہاں رافیل ڈیل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار سے طیاروں کی ڈیل پر تفصیلا ت مانگ لی ہیں۔ عدالت نے حکومت سے 29 اکتوبر تک معاہدے کی معلومات سیل بند لفافے میں فراہم کرنے کو کہا ہے۔ درخواست کی سماعت تین ججوں پر مشتمل بینچ نے کی جس میں بھارتی سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی بھی شامل تھے۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔