وزیرِاطلاعات فوادچودھری کی بیوروکریسی کو وارننگ


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو پالیسی پر عمل پیرا نہ ہونے کے باعث تبدیل کیا گیا ہے، حکومت جو مینڈیٹ لے کر آئی ہے اس پر بیوروکریسی کو عمل کرنا ہوگا۔ 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کے تبادلے کی وجہ بتا دی،  انکا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون انکوائری میں پیش رفت نہ کرنے اور پولیس رفارم پروگرام کو آگے نہ بڑھانے پر انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔فواد چودھری نے واضح الفاظ میں کہا کہ بیوروکریسی کو حکومت کی بنائی ہوئی پالیسی پر من و ان عمل کرنا ہوگا، جو  وعدے کرکے آئے ہیں، ان پرہرصورت عملدرآمدکرنا ہے، کسی بیوروکریٹ کوہم سے اختلاف ہے تووہ گھرچلا جائے۔ حکومتی نمائندوں کوعزت دینا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ نہ ہی حکومت نے کسی پر مقدمہ بنایا ہے اور نہ ہی وہ کسی مقدمے کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔