عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، ہرے پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟

عالمی پاسپورٹ رینکنگ جاری، ہرے پاسپورٹ کا کونسا نمبر؟


24نیوز: ہینلی پاسپورٹ انڈیکس نے  دنیا کے بہترین پاسپورٹ کی لسٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق جاپان کے پاسپورٹ کو پہلا نمبر مل گیا۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2018 کی  رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے مظبوط پاسپورٹ جاپان کو مل گیا ہے، جاپانی شہری بغیر ویزہ کے 190 ممالک کی سیر کرسکتے ہیں، دوسرا نمبر سنگا پور کے پاس ہے جبکہ تیسرے نمبر پر جرمنی ہے۔

پاکستان کی پوزیشن 104نمبر پر ہے، پاکستانی صرف  33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں، بھارت کی پوزیشن 81 ہے،  بھارتی شہری 60 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔