پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے24نیوز کی ملک گیرمہم


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئےٹوینٹی فورنیوز کی ملک گیرمہم، غیرملکی مصنوعات کاانکار، وطن سے محبت کااظہار، روپے کابڑھاناہے احترام  تویہ ہے کرنے کا کام،کھانے کی اشیاہوں یا بیش قیمت لباس،حسن کوچارچاندلگانے کا ہوسامان،ہرچیز کیلئے بولیں "میڈ اِن پاکستان"۔

جوبھی استعمال کرنا ہےسامان ، ہوناچاہئے وہ صرف میڈ ان پاکستان، ٹوئنٹی فور نیوز نے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے میڈان پاکستان مہم شروع کردی ہے۔ ملک گیر سطح پر شروع کی جانے والی اس منفرد مہم کامقصد صرف اور صرف پاکستان سےمحبت کا ثبوت دینا ہے۔  پاکستانی ہیں تو پھر صرف اور صرف پاکستان کی بنی اشیا استعمال کریں۔ یہی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا بھی پیغام ہے۔

رنگ برنگےکپڑے ہوں یا آرائش حسن کا سامان، کھانے پینےکی اشیا ہوں یا روزمرہ کی دیگرچیزیں۔ پاکستان کی بنی مصنوعات کا معیار ناصرف ہرلحاظ سے اعلیِ ہے بلکہ سستا ہونے کی وجہ سے بھی یہ خاصے پسند کئے جاتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ میڈ ان پاکستان اشیا کی خریداری سے پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکتا ہے۔

اس لئے آپ بچے ہیں یا بڑے، نوجوان ہیں یا خاتون ، آگے بڑھیں، پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف خود میڈ ان پاکستان والی اشیا کا انتخاب کریں بلکہ اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔