پی آئی اے کی ٹورنٹو سے آنے والی پرواز تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے آنے والی پرواز تاخیر کا شکار


ٹورنٹو (24 نیوز) ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 784   تکنیکی خرابی کے باعث 22 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے 784 ،تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث 22گھنٹے تا خیر کا شکار ہو گئی، اب پرواز  کینیڈین وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے  روانہ ہو گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو ہوٹل ٹھہرایا جا رہا ہےاور ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، مسافروں کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پرواز میں تاخیر پر پی آئی اے انتظامیہ معذرت خواہ ہے، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مزید مشکلات در پیش نہ ہو ں اس لیے پی آئی اے  انتطامیہ  مسافروں کامکمل خیال رکھ رہی ہے۔