پانچ اوباشوں کی سترہ سالہ لڑکی سےاجتماعی زیادتی

07:08 PM, 10 Sep, 2018

وقار نیازی

گھوٹکی (24نیوز)  پانچ مردوں نے سترہ سالہ دوشیزہ  کے ساتھ گینگ ریپ کردیا۔ ملزمان زیادتی کے بعد لڑکی کو جنگل میں پھینک کر فرارہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

گھوٹکی کے نواحی گاؤں وستی عنایت شاہ میں پانچ ملزمان نے 17 سالہ لڑکی لالاں بھٹو کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کرنے کے بعد ملزمان لڑکی کو نیم بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے، آندل سندرانی تھانہ میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیاہے، تا ہم پولیس نے مرکزی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

ملزمان کی عدم گرفتاری پر لڑکی کے والد متاثرہ لڑکی سمیت گھوٹکی کی عدالت پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پانچ ملزمان نے میرے بیٹی کو اغوا کیا اور تین دن بعد وہ جنگل میں نیم بیہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے، ملزمان نے میری بیٹی سے جنسی زیادتی بھی کی ہے، ملزمان با اثر ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارے ملزمان کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں